Contact us

Name

Email *

Message *

Tuesday, July 5, 2022

❤️*قربانی کیوں کریں❓

 *قربانی کیوں کریں*❓


💦⭐💦⭐⭐💦⭐💦


👈🏻قربانی کرنے اور عید منانے کو ہم نے صرف گوشت کی مختلف recipes بنانے، کھلانے،  کھانے کا تہوار سمجھ لیا ہے۔


💟یہ بہت عظیم عبادت ہے۔ *اب کی بار اسکو اسکی روح اور spirit سمیت ادا کیجئے۔*


👈🏻ذرا اسکا background دیکھئے۔ 

*ابراھیم عہ، ایک بوڑھے باپ کو دعاوں سے مانگا ہوا بیٹا ذبح کرنے کا حکم تھا۔*

یہ اللہ تعالی کی طرف سے اپنے بندے کا بہت کڑا ٹیسٹ تھا۔ 

*کیا وہ اللہ کی خاطر صبر کرے گا؟ کیا وہ اللہ کیلیے شکر کرے گا؟*

*کیا وہ دل کو پیاری چیز اللہ کے حکم پر قربان کرے گا؟؟؟؟*

💟اور وہ اس امتحان میں کامیاب ہوئے۔


🟣اب ہم اپنی عیدِ قربان کی طرف آئیں۔ سوچئے تو اللہ تعالی کو ہمارے جانور کا نہ خون چاہیے نہ ہی گوشت۔

*ہمارے رب کو ہم سے ابراھیم عہ والا جذبہ چاہیے۔ یعنی،*

👈🏻میری نماز،

👈🏻میری قربانی،

👈🏻میرا جینا،

👈🏻میرا مرنا،

*اللہ رب العالمین کیلئے ہے۔*


*💟یہ اللہ کی خاطر سب کرنے کا جذبہ قربانی کے وقت تازہ ہوتا ہے۔* ہم اپنا مال قربانی پر لگاتے ہیں، اور قربان کرنا اس بات کی نشانی بنانی ہے کہ جیسے میں نے یہ جانور،میرا مال تیری راہ میں لگایا۔


*🌸میری خواہشات تیرے حکم پر قربان،*

*🌸میری جان بھی تجھ پر قربان۔*


💟اسی طرح، قربانی اور حضرت ابراھیم علیہ السلام کی بندگی ہمارے لئے *اپنا اپنا توحید خالص اور سچا کرنے کا پیغام ہے۔*

⁉️⁉️ہم تو توحید پرست ہیں نا،

ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ *پھر توحید سچا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔*


🛐یاد رکھئے۔ کہ عبادت کرنا صرف رکوع سجدے کرنا نہیں ہے۔

*اللہ سے محبت کرنا، اللہ سے ڈرنا، اسکا حکم ماننا، اسکو راضی کرنا عبادت ہے۔*


‼️اب سوچئے کہ اس عبادت میں اللہ کے ساتھ ہم نے کتنے شریک بنا لیے ہیں۔


*👈🏻ہماری زندگیاں شوہر، بچوں، فیشن، خواہشات پوری کرنے، سٹیٹس، جاب کے گرد گھومتی ہیں۔ انہی کیلئے ہماری محنت اور دوڑ دھوپ ہے۔*


*جب کہ توحید سچا کرنا تو یہ ہے کہ*


🟣 اللہ تو مجھے سب سے بڑھ کر محبوب ہے،

🟣کسی اور انسان یا معاشرے کی نہیں بلکہ میں سب سے زیادہ تیری ناراضگی سے ڈرتی ہوں،

*🟣تو میری زندگی کا محور اور سینٹر ہے۔ میری زندگی تیرے گرد گھومتی ہے، بس تجھے راضی کرنے میں لگی رہوں۔*


♥️یہ *توحید* ہمیں ان 10 افضل دنوں میں سچا کرنا ہے۔ صرف اور صرف اللہ تعالی کی خاطر اپنی ہر چیز *قربان کرنے کا جذبہ* سچا کرنا ہے۔

 

💦⭐💦⭐⭐💦⭐💦

No comments:

Post a Comment

Skin care

  Y our skin type matters You may suspect you have dry, oily, or sensitive skin, but do you really know your skin type? Knowing your true sk...