Contact us

Name

Email *

Message *

Monday, July 4, 2022

💐*مقدس اور عظیم دس دن*۔۔۔۔اور کرنے کے کام

 *مقدس اور عظیم دس دن*۔۔۔۔اور کرنے کے کام

🔅🔅🔅🕋🔅🔅🔅


*💠یہ قیمتی ترین دن ہیں۔ اسلئے وقت بالکل ضائع نہ کریں۔*

*اسکے لئے بیسٹ ہے کہ چھوٹے چھوٹے انتظار کے اوقات میں بھی نیکی کیجیے۔* مثلا سیڑھیاں اترتے، سفر میں، کمپیوٹر آن ہوتے، بچے کو سلاتے ہوئے وغیرہ۔


💠نیکیوں کی رفتار کو بھی بڑھا دیں اور محنت اور معیار کو بھی۔

*زیادہ نیکیاں بھی کیجئے چاہے تھکنا پڑے اور اچھے طریقے اور نیت سے کریں۔*


*💫قرآن سے تعلق ان دنوں زیادہ مضبوط کریں۔ اور قرآن پڑھنے، سیکھنے، سکھانے کے اوقات کو عام دنوں سے بڑھا دیں۔*


*💫روزہ رکھنے کا اہتمام*

ویسے تو ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ذی قعد تک قضا روزے مکمل کرلیں۔ لیکن اگر وہ نہیں کو سکے تو یہ ہم پر ہے ان دنوں میں نفلی روزے رکھیں یا قضا پورے کریں۔


🍃جسطرح یہ دن نیکیوں کے لحاظ سے بونس ملے ہیں۔ *اسی طرح گناہوں سے بھی عام دنوں سے زیادہ بچنا ضروری ہے۔* کیونکہ انکو عظمت والے دن اللہ نے بنایا ہے۔


🔹خاص طور پر زبان کے گناہوں سے بچیں۔ *غیبت اور احسان جتلانے اور ایسے گناہوں سے جو کئے کرائے کو بھی ضائع کرنے والے ہوں*۔


*🔹لوگوں سے صلح کریں۔ جس سے دل ناراض اور غصہ ہے اسکو معاف کردیں۔*

معاف کرنے سے عزت نہیں گھٹتی یہ کمزوری نہیں ہے بلکہ یہ کسی انسان کے اعلی ظرف کی نشانی ہے۔


*🌹عشرہ ذوالحجہ میں اللہ کی یاد کیلئے خاص اذکار۔*


*🍃لا الہ الا اللہ۔*

اعمالنامے میں اسکا وزن بے انتہا زیادہ ہے۔ *کیونکہ یہ ایک رٹا رٹایا جملہ نہیں بلکہ اس بات کا وعدہ ہے کہ میں مال، دنیا، خواہشات کی غلام نہیں بلکہ صرف اپنے رب کی بندی ہوں۔*


*🍃اللہ اکبر*

رب کی کبریائی کا اعلان


*🍃سبحان اللہ*

اللہ کی ہستی ہر کسی کی غلطی اور عیب سے پاک ہے۔

یہ میں ہوں غلطیوں اور گناہوں سے بھرپور۔


*🍃الحمدللہ۔*

سب کچھ اللہ تعالی ہیں۔ سب کمال اللہ کا ہے سب شکر اسکا۔


*🤲🏻دعائیں خوب کریں۔*


🎗️گناہوں کی بخشش مانگیں۔


🎗️جہنم سے نجات مانگیں۔

جو کلیجہ اچک لینے والی ہے، جو پٹھے اتار دینے والی اور بھڑکنے والی آگ ہے۔


🎗️جنت مانگیں۔


🎗️دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں مانگیں اود دنیا آخرت کے ہر شر سے پناہ مانگیں۔


➖➖➖✨➖➖

No comments:

Post a Comment

Skin care

  Y our skin type matters You may suspect you have dry, oily, or sensitive skin, but do you really know your skin type? Knowing your true sk...